تحریک انصاف وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اہم پیش رفت

May 23, 2024 | 13:52:PM

(24نیوز)تحریک انصاف وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق  مولانا سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کی سینیئر قیادت رات گئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔

 تحریک انصاف کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات پر بانی تحریک انصاف سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے ،احتجاجی تحریک  کیلئے  پی ٹی آئی با اختیار کمیٹی بنانے کا کہہ دیا گیا ہے، مولانا نے مطالبہ کیا  ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کر کے مکمل با اختیار کمیٹی کے نام دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سابقہ علیحدگی پسند گلزار امام شامبے کی قومی دھارے میں شمولیت کو ایک سال مکمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ   سربراہ جے یو آئی سے آئندہ ہفتے پھر ملاقات کی جائے گی،ملاقات میں بانی تحریک انصاف کی جانب سے بھیجیے گئے پیغامات کے جواب دیئے جائیں گے،احتجاجی تحریک کو نئے سرے سے بھی شروع کرنے پر گزشتہ رات اہم گفتگو کی گئی  ہے۔

مزیدخبریں