جماعت اسلامی نے بھی پنجاب ہتک عزت بل مسترد کردیا

May 23, 2024 | 14:37:PM

Read more!

(24 نیوز)جماعت اسلامی نے بھی پنجاب ہتک عزت بل مسترد کردیا۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قبول نہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاحکومت آئی ایم ایف کےزیراثربجٹ تیارکررہی ہے۔ سولرپرمزید ٹیکس لگانے اورنیٹ میٹرنگ ختم کرنےکامنصوبہ بھی بنایاجارہاہے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتک عزت بل کو جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے،آزادی صحافت پر قدغن کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،حکومت بجٹ کی تیاری کر رہی ہے،ایسا بجٹ پیش کیا جائے گا جو آئی ایم ایف کے زیر اثر ہوگا،آئی ایم ایف کے لوگ اب اداروں سے برائے راست رابطے کر رہے ہیں،آئی ایم ایف کے لوگ نیپرا سے رابطے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ بجلی کی قیمت 80 سے 85 روپے فی یونٹ کی جائے،حکومت نے آئی پی پیز کو بیل آؤٹ پیکج دیا جو کہ چند لوگوں کے مفادات کی خاطر ادا ہوئے،ایک آئی پی پی ایسی بھی ہے کہ جس نے 28 ارب روپے کمائے لیکن 1 یونٹ بھی بجلی نہ بنائی،صنعت کیسے چلے گی، ٹیوب ویل کیسے چلیں گے جب بجلی مہنگی ہو جائے گی،اب نیٹ میٹرنگ کو بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔سولر پینلز پر مزید ٹیکس عائد کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ضرورپڑھیں:ٹیکس بڑھائیں،بجلی ،گیس مہنگی کریں، آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئی شرط رکھ دی

ان کا کہنا تھا کہ دبئی پراپرٹی لیکس کا کیس چار دن بات ہوئی اور اب حکومت نے یہ مسئلہ خود ہی دبا دیا،الیکشن کمیشن نے ابھی تک اپنا کام نہیں کیا،دبئی لیکس میں جن لوگوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے، ان کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کوٹ کو نوٹس لینا چاہئے،گندم کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا،حکومت پنجاب نے کسانوں سے گندم کی خریداری کا وعدہ کر کے بھی گندم نہیں خریدی۔
کسان اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہے کیونکہ اس کی محنت کا معاوضہ نہیں ملا،اب اگلی فصل کو کاشت کرنے کے لئے کسان کے پاس پیسے نہیں ہیں،حکومت کی جانب سے کسانوں کے لئے 400 ارب روپے کا پیکج صرف اور صرف کرپشن کا نیا دھندہ ہے،جماعت اسلامی اس پیکج پر مکمل پہرا دے گی اور کسانوں کو انکا حق دلوائے گی،تعلیم کا نظام دن بہ دن خراب ہو رہا ہے،پہلے تعلیم غریبوں کے لئے میسر نہیں تھی اب متوسط طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے،حکومت ٹیکس لیتی ہے تو تعلیم، صحت، امن و امان اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔

مزیدخبریں