وزیراعظم نےگلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،نوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے دی،جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی 30 دنوں کے اندر مشاہدے اور احکامات کی روشنی میں وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں 4 وفاقی وزراء سمیت 3 صوبائی وزیر بھی شامل ہیں، صوبائی وزراء انجینر محمد انور، انجینر اسماعیل، فتح اللہ خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کمیٹی کے ذریعے بہت جلد گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے، کمیٹی کا مقصد گلگت بلتستان کے مالی معاملات کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنا، دیامر بھاشا ڈیم سے گلگت بلتستان کو خالص ہائیڈل منافع کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنا شامل ہے۔
گلگت بلتستان میں چار اضافی اضلاع (تاتل، تانگیر، روندو، گوپس/یٰسین) کے قیام کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے اور قابل عمل سفارشات فراہم کرنے سمیت گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرے گی اور عملدرآمد کا پلان فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اہم پیش رفت
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا مقصد گندم کی سبسڈی کے لیے ایک طویل المدتی پائیدار منصوبے پر غور کرنا اور تجویز کرنا جس میں گندم کی قیمت کو معقول بنانا اور ٹارگٹڈ سبسڈی شامل ہو سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کمیٹی کو سیکرٹریل معاونت فراہم کرے گی۔