پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس بحال کرنے کیلئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر

May 23, 2024 | 15:51:PM

(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ایئر ایمبولینس سروس بحال کرنے کے لئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ڈاکٹر اور سٹاف کی ٹریننگ جاری ہے، سکولوں، کالجزاور یونیورسٹی کے طلباو طالبات کو ہارٹ ا ٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نادہندگان کے گرد مزید گھیرا تنگ، ایف بی آر نے بڑا جھٹکا دیدیا

وزیر اعلیٰ نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی، انہوں نے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی اور طلباکے لئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں میں مریض شفٹ کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہو گی۔

مزیدخبریں