خیبرپختونخوا کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 15فیصد تک اضافہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)خیبرپختونخوا کا 25-2024کیلئے سالانہ بجٹ تیار کر لیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافے کا امکان ہے۔
تاریخ میں یہ پہلا موقع جب وفاقی بجٹ سے پہلے صوبائی بجٹ پیش ہونے جا رہاہے،خیبرپختونخوا کا بجٹ کل 3 بجے پیش کیا جائیگا،سیکرٹریٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ممکنہ طور 17 سو ارب سے زائد کا ہوگا،جس میں اے ڈی پی کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں، کچھ سیکٹرز پر ٹیکس میں کمی جبکہ نئے سیکٹرز ٹیکس نیٹ میں لائے جائینگے،تمباکو سمیت دیگر پر پی ای ڈیوٹی لگائی جائیگی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت ضم اضلاع میں ٹیکس نفاذ پر وفاق کو مشاورت کی پیشکش کی جائیگی،ضم اضلاع پر ٹیکسز کا بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تجاویز بھی تیارکر لی گئی ہیں،بجٹ تجاویز وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئیں،جن کا آج جائزہ لیا جائیگا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ترقیاتی پروگرام میں غیر ضروری ترقیاتی سکیموں کو ختم کیا جائیگا،ترقیاتی سکیموں کی سکروٹنی سے تھروفارورڈ میں 400 ارب سے زائد کی کمی واقع ہوگی،بجٹ میں نئی سکیموں کی بجائے جاری سکیموں کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،وفاق سے ملنے والے فنڈ کو 15 فیصد کے حساب سے بجٹ میں شامل کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری