(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین ابو ظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السُویدی کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی اقدامات پر روشی ڈالی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں،متحدہ عرب امارات کی قیادت بالخصوص شیخ محمد بن زاید النہیان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کی،وزیراعظم نے کہاکہ حکومت، پاکستان میں سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،حکومت کاروبار دوست پالیسیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرکے ملک میں نجی شعبے کی ترقی یقینی بنا رہی ہے، وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ اماراتی کمپنیوں کے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا،ملاقات میں وزیراعظم نے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’سائفر کیس کا ٹرائل درست نہیں ہوا‘‘پراسیکیوٹر نے ایسی استدعا کردی کہ عمران خان کے وکیل بھی حیران رہ گئے