کراچی :بھارتی ایجنسی را کے 2 ایجنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کورنگی کی حدود سے بھارتی ایجنسی را کے تربیت یافتہ 2دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا ہے، تخریب کاروں سے بارودی مواد ، دستی بم اور رائفلز برآمد کی گئی ہیں ۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ کورنگی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں را کے مزید 2دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے چند روز قبل بھی را کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، حساس اداروں اور پولیس نے ٹیکنیکل مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،بھارتی خفیہ ایجنسی کے ماسٹر مائنڈ شیخ ایوب عرف ایوب انصاری کو حراست میں لیا،ایوب انصاری را کا تربیت یافتہ ہے،دہشت گرد ایوب انصاری کے ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کا مزید کہنا تھاکہ کراچی سے دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،ملزم ایوب انصاری بھارتی شہریت کا حامل ہے،ملزم پاکستان میں اپنی شناخت چھپاکر 1998 سے مقیم تھا،بھارتی دہشگرد نے سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں،ایوب انصاری بھارت کے شہر بمبئی میں پیدا ہوا،دہشت گرد نے ابتدائی تعلیم بھارتی علاقے کھنڈالا میں حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : یکم جون سے پیٹرول 4روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان
ایس ایس پی کامزید کہنا تھا کہ دہشت گرد نے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شہریت کے کاغذات حاصل کیئے،بھارتی ملزم کبھی ڈرائیور اور کبھی اے سی ٹیکنیشن بن کر کام کرتا تھا،بھارتی خفیہ ایجنسی راہ مختلف ممالک میں بیٹھ کر نیٹ ورک چلارہی ہے،دہشت گردو آپس میں جعلی واٹس ایپ کے ذریعے تعلق رکھتے ہیں،را اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ریکی اور ٹارگٹ کلنگ بھی کراتی ہے ،را ایجنٹ کے دوسرے ساتھی احسن سے بھی تفتیش جاری ہے،ملزم احسن را کی جانب سے دیئے گئے نمبرز کا ڈیٹا نکال کر ماسٹر مائینڈ کو دیتا تھا۔