فردوس اعوان کا جلسہ، ایس او پیزنظرا ندا ز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے گوجرانوالہ میں جلسے کے دوران کورونا وائرس کی ایس اوپیز کی دھجیاں اڑتی نظر آئیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق فردوس عاشق اعوان گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری صدیق مہر کے گھر کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔اجتماع میں اکثریت نے کورونا وائرس ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا۔فردوس عاشق اعوان نے ماسک لگا رکھا تھا لیکن خطاب کے دوران اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماسک اتار دیا۔ یاد رہے کہ کورونا سے مزید 59 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار 665 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 74 ہزار 173 شہری کورونا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 تک پہنچ گئی جن میں سے 1653 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں تاحال 51 لاکھ 80 ہزار 26 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں ایک لاکھ 62 ہزار 227 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 10، خیبرپختونخوا 44 ہزار 97، بلوچستان میں 16744 جبکہ گلگت بلستستان میں 4 ہزار 526 افراد مرض میں مبتلا ہیں۔آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار اور اسلام آباد میں 26 ہزار 569 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔