واٹس ایپ: 2 نئے اور زبردست فیچرز کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز: واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لیے جو پہلا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے وہ ہے میوٹ ویڈیوز کا، نام ہی سے ظاہر ہے کہ اب ویڈیو بغیر آواز کے بھی بھیجی جا سکے گی۔
یاد رہے کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے میوٹ کر سکیں گے.علاوہ ازیں اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کیا جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا۔جس کو سلیکٹ کرنے پر ویڈیو بغیر آواز کے جائے گی اس کارآمد فیچر کی وجہ سے اب صارفین کو ایڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس فیچر کے تحت آڈیو کو براہ راست ہی اسمارٹ فون گیلری سے میوٹ کیا جا سکے گا۔جو دوسرا زبردست فیچر واٹس ایپ میں شامل ہونے جا رہا ہے، وہ ہے ’بعد میں پڑھیں‘ جس پر میسجنگ اپلیکیشن کی جانب سے کام جاری ہے۔یہ فیچر بنیادی طور پر نیا نہیں بلکہ واٹس ایپ میں آرکائیو چیٹس کی جگہ لے گا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ میں کسی چیٹ کو آرکائیو میں بھیجنے کے باوجود وہ نیا میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہو جاتی ہے، اس کے تدارک کے لیے ویکیشن موڈ نامی فیچر پر کام شروع کیا گیا جو چیٹ کو بدستور آرکائیو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔