لاہور کو4 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد

Nov 23, 2020 | 09:39:AM

( 24نیوز)لاہور کو انتظامی طور پر چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن کشمنر لاہور نے شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ۔


تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔اب لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ شہر کو لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام سے دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔اب تحصیل فیروز والا کو بھی ڈسٹرکٹ لاہور میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں