(24نیوز)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کی فاؤنڈیشن کے تحت چلائی گئی مہم ’سٹارز اگینسٹ ہنگر‘ کیلئے عطیہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اعصام الحق کی امدادی مہم کیلئے اپنا دستخط شدہ ریکٹ عطیہ کیا۔اعصام الحق اور ثانیہ مرزا کی ملاقات دبئی میں ہوئی، ملاقات میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی موجود تھے۔ شعیب اختر نے اعصام الحق کو اپنا قیمتی ایوارڈ بھی عطیہ کردیا۔
خیال رہے کہ ہفتہ کے روز دبئی میں پاکستان اور بھارت کے ٹینس سٹارز سے ملاقات ہوئی ، کیونکہ اعصام بلغاریہ میں صوفیہ اوپن کے دورے سے واپسی کے دوران متحدہ عرب امارات میں موجود تھے۔پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے میری مہم ’سٹارز اگینسٹ ہنگر‘ کیلئے اپنا ریکٹ عطیہ کر کے مہربان ہونے کا ثبوت دیا۔
خیال رہے کہ دنیا کے ٹاپ ٹینس سٹارز نے اعصام کے مشن میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مختلف چیزیں عطیہ کی ہیں جن کو نیلام کیا جائے گا۔’اسٹارز اگینسٹ ہنگر‘ مہم کے تحت اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اپنا دستخط شدہ اسکواش ریکٹ، شہباز احمد نے 1994ء ورلڈ کپ کی ہاکی، عامر خان نے اپنے باکسنگ گلووز، شعیب ملک اور سرفراز احمد نے اپنی شرٹس اور شعیب اختر اور وسیم اکرم اپنی دستخط شدہ بالز عطیہ کرچکے ہیں۔