وزیراعظم پی ڈی ایم کے جلسوں کو نہیں روکیں گے، پرویز خٹک  

Nov 23, 2020 | 10:06:AM

(24نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو وزیر اعظم کبھی نہیں روکیں گے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ عام تاریخ کا سب سے بڑا فلاپ شو ثابت ہوا۔پرویز خٹک نے کہا کہ عوام نے بےروزگا ٹولے کو مسترد کردیا، حکومت جلسے جلوسوں سے مرعوب ہو کر احتساب کا عمل نہیں روکے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کی اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ضد پر قائم رہتے ہوئے جلسے جلوس کا انعقاد کر رہی ہے۔

مزیدخبریں