پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو دارالامان منتقل کرنے کاحکم 

Nov 23, 2020 | 10:17:AM

( 24نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کو دارالامان منتقل کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے آرزو کی تعلیم اور دیگر سہولیات کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ داخلہ آرزو کی کونسلنگ کااہتمام کرے اورمحکمہ داخلہ سے کوئی نمائندہ روزانہ ایک گھنٹہ آرزو سے ملاقات کرے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے آرزو سے پھر استفسار کیا کہ آپ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں ؟،آرزوفاطمہ نے ایک دفعہ پھر والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا، وکیل آرزو فاطمہ نے کہاکہ کیس کافیصلہ اسلامی قوانین کے تحت کیا جائے،اگرعائلی قوانین اور اسلامی قوانین کامعاملہ آجائے تو اسلامی قوانین کو فوقیت ہو گی۔

  
عدالت نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کردیاہے آپ چاہیں تو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں ،سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ نمٹا تے ہوئے کہاکہ پولیس شفاف تفتیش کرکے ماتحت عدالت میں رپورٹ پیش کرے،عدالت نے آرزو فاطمہ کودارالامان منتقل کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے آرزو کی تعلیم اور دیگر سہولیات کا انتظام کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ محکمہ داخلہ آرزو کی کونسلنگ کااہتمام کرے،محکمہ داخلہ سے کوئی نمائندہ روزانہ ایک گھنٹہ آرزو سے ملاقات کرے ۔

مزیدخبریں