والدہ کی وفات پر اہلیہ تہمینہ درانی کا شہباز شریف کو حوصلہ

Nov 23, 2020 | 10:54:AM

 (24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر شوہر کو حوصلہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی نے انے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں شہباز شریف کی اپنی والدہ سے آخری ملاقات کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ’آخری الوداعی لمحہ‘ لکھا۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ ’میں تعزیت کیلئے شوہر شہباز شریف سے رابطہ کرنے سے قاصر ہوں۔‘

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، رہنما (ن) لیگ عطاء اللہ تارڑ نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی بہن کوثر اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کو لے کر دو سے تین روز میں لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔نواز شریف کی والدہ شدید علالت کے باوجود فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں طویل سفر سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا کہا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی عمر تقریبا 90 سال تھی جب کہ ان کے خاوند میاں محمد شریف کا 2004ء میں جدہ میں انتقال ہوا تھا۔

دوسری جانب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لئے پیرول پر فوری رہا کیا جائے گا۔ ان کی پیرول پر رہاِئی کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ان کی پیرول پررہائی قانون کے مطابق ہوگی۔
 

مزیدخبریں