(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد حکومت نے تمام پولٹری انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے مصنوعات پر ڈیوٹی ڈرا بیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلہ میں پولٹری اندسٹری کو فروغ دینے کیلیے انڈوں،مرغی، زندہ چکن،چوزوں کی پیداوار کیلیے انڈوں اور گوشت سمیت مجموعی طور پر8 پولٹری مصنوعات کی برآمد پر 0.78 فیصد سے 3.12 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کیلئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق: دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے پولٹری انڈسٹری کو مراعات دینے کیلئے 5 مارچ 2009 کو جاری ہونے والے ایس آر او میں ترامیم کردی ہیں۔ مزید یہ کہ ترمیمی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے، واضح رہے کہ پولٹری انڈسٹری کی جانب سے انڈوں سے چوزوں کی پیداوار،برائلر چوزوں کی پیداوار کیلیے انڈوں،چکن سمیت دیگر پولٹری مصنوعات کی تیاری کیلیے استعمال ہونے والے109 اقسام کے خام مال کی درآمد سے پیدا ہونے والی 7 اقسام کی پولٹری مصنوعات برآمد کرنے پر 0.78 فیصد سے 3.12 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔