کسانوں کیلئے خوشخبری: اپنی اجناس براہ راست مارکیٹ میں لا سکیں گے
24نیوز: پنجاب حکومت کی کسانوں کے لئے خوشخبری، کسان اب اپنی اجناس براہ راست بھی مارکیٹ میں لا سکیں گے،
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کسان کیسے اپنی اجناس براہ راست مارکیٹ میں لا سکیں گے اس حوالے سے پنجاب حکومت نےمڈل مین کی مناپلی کا خاتمہ کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے ، کسان اب اپنی اجناس براہ راست بھی مارکیٹ میں لا سکیں گے جبکہ کسان اپنی اجناس براہ راست بھی شہریوں کو سیل کرسکیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے منظوری دے دی ہے اور ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے 32 ماڈل بازاروں میں کسان اپنی پروڈکٹس بیچ سکیں گے اور ماڈل بازاروں میں کسانوں کو اپنی پروڈکٹس سیل کرنے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی،32 ماڈل بازاروں میں کسانوں کو پلیٹ فارم دیا جائے گا۔
شہریوں کو براہ راست اپنی اجناس کی فروخت کی ٹرم اینڈ کنڈیشنز ایک ماہ میں تیار کی جائیں گی.وزیراعلی نے کسانوں کو سہولت دینے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔