سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے 2 بالائی اضلاع میں 485 ملین روپے لاگت سے 4 بڑی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سوات اور شانگلہ میں 18.5 کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، 2 بالائی اضلاع( سوات، شانگلہ) میں 485 ملین روپے سے 4 بڑی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔سڑکوں کی تعمیر سے سیاحتی مقامات تک رسائی میں مزید آسانی پیدا ہوگی، صوبائی حکومت کی جانب سے یہ بڑا اقدام سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔صوبائی حکومت کے علاوہ وفاق بھی ملک میں سیاحت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
واضح رہے کہ پختونخواہ کے 3 سیاحتی علاقوں کالام، کمراٹ اور کیلاش کے لیے الگ اتھارٹیز قائم کردی گئی ہیں جن کا مقصد یہاں کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اتھارٹیز کے قیام سے ان علاقوں کی سیاحت کو مزید تقویت ملے گی، اتھارٹیز علاقوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اتھارٹیز کے قیام کے بعد تعمیرات یا عمارت کی خلاف ورزی پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، بغیراجازت رہائشی اسکیموں سے متعلق 3 سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔