ای چالان کی سنچری کرنیوالی گاڑی ریڈار پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان)سٹی ٹریفک پولیس لاہور/ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف آپریشن،ای چالان کی سنچری مکمل کرنے والی گاڑی ٹریفک پولیس کے ریڈار میں آگئی،سٹی ٹریفک پولیس نے 105 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے مسلسل 105بار ای چالان کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کو پکڑ لیا۔اور گاڑی کے مالک کو 50 ہزار 500 کا جرمانہ عائدکرکے سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروا دیا ،اس مہم میں اب تک 18 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ،سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں،جو کہ مسلسل ای چالان کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔جبکہ سیف سٹی اتھارٹیز پنجاب نے سٹی ٹریفک پولیس کی آسانی کے لئے ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کر دئیے ہیں، تاکہ ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر شہری ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کریں گے تو ان کی گاڑیوں کو سٹی ٹریفک پولیس کا سامنا کرنا پڑے گا ۔مزید بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا سکتے ہیں۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔