24نیوز : اسلام آباد ہائیکورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی و اقتصادی تعلقات کے خاتمے کا معاملہ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیدیاہے۔ جسٹس عامر فاروق یکم دسمبر کو توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے،
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی و اقتصادی تعلقات کے خاتمے کے معاملے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ بھی تشکیل دیدیا۔جسٹس عامر فاروق یکم دسمبر کو توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے 13 نومبر کو توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی تھی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا تھا۔