(24نیوز) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر کا گردے کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد کہنا ہے کہ وہ دو سے تین ماہ کے بعد ٹی وی پر نظر آئیں گے اور اُس کے بعد مستقل کام جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ گلوکار عالمگیر نے کہا کہ اب ٹرانسپلانٹ کے بعد مجھے ڈاکٹروں نے ایک ماہ مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ میرا مدافعتی نظام بہت کمزور ہوگیا ہے جبکہ ابھی بھی دوائیں کھا رہا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میں اب تمام غذا کھا رہا ہوں اور تندرست ہونے کے بعد دو تین ماہ میں ٹی وی پر آپ کے سامنے آؤں گا اور مستقل آتا رہوں گا۔
خیال رہے کہ عالمگیر نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے۔