چیئرمین این ڈی ایم اے نےکورونا کو شکست دےدی

Nov 23, 2020 | 15:10:PM
چیئرمین این ڈی ایم اے نےکورونا کو شکست دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ٹوئٹر پر چیئرمین محمد افضل کے کورونا سے صحتیاب ہونے کی تصدیق کی گئی۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد چیئرمین این ڈی ایم اے نے دفتر آنا شروع کردیا ہے۔ 


واضح رہے کہ چیرمین این ڈی ایم اے کا کورونا ٹیسٹ 12 نومبر کو مثبت آیا تھا۔9 نومبر سے ہی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا ۔