شہباز شریف، حمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے: مریم اورنگزیب

Nov 23, 2020 | 15:19:PM
شہباز شریف، حمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ کوئی نہیں،شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا، شہباز شریف اور اہلخانہ کی کیفیت کو سمجھا جاسکتا ہے، شہباز شریف کا ٹرائل شروع اور ریفرنس دائر ہے، ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے کے باوجود شہباز شریف گرفتار ہیں۔

یاد رہے قائد مسلم لیگ نون نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔مریم نواز کو پشاور جلسے میں دادی کے انتقال کی خبر دی گئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں اطلاع دی گئی، شہباز شریف والدہ کے انتقال کی خبر سن کر رو پڑے۔پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر جیل پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نمازجنازہ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔