پنجاب میں دکانیں شام6بجے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے ایس او پیز پرعمل نہ ہونے پر دکانیں شام 6 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم لاہور چیمبر کے صدر نے پنجاب حکومت کے فیصلےکی مخالفت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے دکانیں شام 6 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، دکانیں شام 6 بجےسےبند کرنے کا فیصلہ ایس او پیز پرعمل نہ ہونے پر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح نے پنجاب حکومت کے فیصلےکی مخالفت کر دی اور کہا رش بڑھے گا ،وقت کم نہ کیا جائے، تاجر ایس او پیز پر 100 فیصد عمل کریں گے۔
خیال رہے حکومت پنجاب نےکورونا سے بچاؤ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے ، جس کے تحت نصف سرکاری ملازمین گھروں سےسرکاری امور نمٹائیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کےسروے کے مطابق چند شہروں لاہور،پنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہے جبکہ مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیےوزیر صنعت کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر صنعت کل سے تاجروں سےایس او پیز پر عمل کےلئےملاقاتیں کریں گے جبکہ محکمہ صنعت کی خصوصی ٹیمیں مارکیٹوں کا خصوصی جائزہ لیں گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں مؤثر طریقے سےپابندی لگانے کافیصلہ بھی کیا ہے۔