لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔جبکہ لاہو ر میں ٹریفک کا دھواں چھوڑنے والی ٹریفک اور درختوں کی کمی کے باعث کوالٹی انڈیکس بہت زیادہ ہے۔مایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 357 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی دوسرے اور بوسنیا ہرزیگوینا کا شہر سراجیوو تیسرے نمبر پر ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 191 پرٹیکیولیٹ میٹرز پائی گئی ہے ۔
جبکہ بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر سراجیوو میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔مزید یہ کہ ،لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔ماہرین صحت نے کہا ہے کہ شہری ماسک استعمال کریں ،اور بغیرماسک بالکل گھروں سے نہ نکلیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا ،جبکہ کابل دوسرے اور ریاض تیسرے نمبر پر آگیا تھا۔
آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ آلودہ فضا میں سانس لینے سے ناک اور گلے کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔