مولانافضل الرحمان کانوازشریف سے رابطہ، ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مولانافضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم کوٹیلی فون کیا، مولانافضل الرحمان نے نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس کیا اورمرحومہ کے بلنددرجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔
واضح رہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ 90 سال کی عمر میں گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی تھیں،وہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور لندن میں زیرعلاج تھیں،ان کی تدفین جاتی امرا لاہور میں ہو گی، میت کو پاکستان لانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔