انٹربینک میں ڈالر تگڑا، روپے کی پسپائی جاری

Nov 23, 2020 | 17:56:PM

(24 نیوز)منی مارکیٹ میں روپے کی پسپائی اورڈالرکی پیشقدمی جاری ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر32 پیسے اضافے سے161 روپے 4 پیسے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 32پیسے اضافے سے 161روپے 4 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 35 پیسے اضافے سے 161 روپے 35 پیسے ہو گئی، دیگر کرنسیوں میں یورو30 پیسے اضافے سے191 روپے 9 پیسے کاہوگیا تاہم یورو کی قیمت فروخت 191 روپے برقرار رہی، انٹربینک میں برطانوی پاﺅنڈ 1 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ 1 روپے 75 پیسے کے اضافے سے 214 روپے 96 پیسے میں فروخت ہوتارہا۔

مزیدخبریں