بچوں کے مالز اور پارکس میں داخلے پر بھی پابندی کا مطالبہ

Nov 23, 2020 | 18:10:PM
بچوں کے مالز اور پارکس میں داخلے پر بھی پابندی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا میں صرف سکول بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ بچوں کے پارکوں اور شاپنگ مالز میں داخلے پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ اس ہفتے سے 10جنوری تک تمام تر چھوٹے بڑے کالجزبند رہیں گے، ہم سکول بند نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث یہ فیصلہ کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہوم ورک کے بغیر نہیں جانے دیا جائے گا اور ہوم ورک کی بنیاد پر اگلی کلاس میں پروموشن پر ہوگا، ٹیچرز کو ہفتے میں دو دن پیر اور جمعرات کو سکول آنا ہوگا جب کہ 50 فیصد ٹیچر پیر اور باقی 50 فیصد جمعرات کو سکول آئیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صرف اسکول بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، پارکس، شاپنگ مال دیگر تفریحی مقامات پر بھی بچوں کے داخلے پر پابندی ہونی چاہیے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بچوں کو عالمی وبائ سے بچانے کیلئے صوبائی حکومت ہر اقدام کر رہی ہیں اور امید ہے کہ اساتذہ اور والدین بھی اس اہم مشن میں حکومت کا ساتھ دینگے۔