(24 نیوز)پاناما کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی تعینات کردیاگیا،وزارت اطلاعات و نشریات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کی بطورچیئرمین پی ٹی وی تقرر کی منظوری دےدی،وزارت اطلاعات و نشریات نے نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نعیم بخاری کو انڈیپنڈنٹ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹر بھی تعینات کیا گیا ہے،نعیم بخاری کے عہدے کی مدت 3 سال ہو گی۔
یاد رہے کہ نعیم بخاری نے عمران خان کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف پاناما کا مقدمہ لڑا تھا جس میں اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا، نعیم بخاری کاکہناتھا کہ انہوں نے اس کیس میں ایک روپیہ بھی فیس نہیں لی۔