سٹاک ایکس چینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

Nov 23, 2020 | 18:36:PM

(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس 554 پوائنٹس گرگیا، سرمایہ کاروں کے 89 ارب روپے ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا، کورونا کے پھیلاﺅ اور لاک ڈاﺅن کے خدشات کے باعث مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز ہی ہنڈرڈ اندیکس میں پانچ سو پوائنٹس کی مندی پر ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 870 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی،، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو چوون پوائنٹس کی کمی سے انتالیس ہزار چھ سو بتیس پر بند ہوا۔
 مجموعی طور پر انیس کروڑ چوون لاکھ شیئرزکا کام ہوا، 382 کمپنیوں کے شیئرزکی خرید و فروخت ہوئی، 297 کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، مارکیٹ میں شیئرزکی مجموعی مالیت میں 89 ارب 55 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں