بغیر امتحانات بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائیگا

Nov 23, 2020 | 18:52:PM
 بغیر امتحانات بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اس سال کسی صورت بغیر امتحانات کے بچوں کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔تمام تعلیمی اداروں کی بجائے 73 فیصد انرولمنٹ والے سکول بند کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کسی صورت بغیر امتحانات کے بچوں کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ہماری تجویز ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں، اگر ایسا کرنا ہے تو پرائمری اسکولز جس میں انرولمنٹ 73 فیصد ہے اس کو بند کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلاس 6 اور اس سے آگے کی تمام کلاسز کو جاری رکھا جائے جب کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات مئی اور جون میں لینے کا فیصلہ نہ کیا جائے، آگے کی صورت حال کو دیکھ کر بعد میں فیصلہ کیا جائے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جو اسکولز آن لائن تعلیم دینا چاہتے ہیں وہ آن لائن تعلیم جاری رکھیں لیکن جو والدین بچوں کو اسکول نہ بھیجنا چاہیں تو ان بچوں کے خلاف اسکول کو ایکشن نہ لینے کاپابند کیا جائے۔تعلیمی اداروں میں تمام غیر تدریسی سرگرمیاں اس سال مکمل طور پر بند کر دینی چاہئیں۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ چھوٹے نجی اسکولز کو مالی ریلیف کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں، سکولوں کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹیوشن اور کوچنگ سینٹرز کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔ نجی اسکولوں کو بدحالی کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے قرضوں پر سود وفاقی حکومت ادا کرے۔