شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری 

Nov 23, 2020 | 19:03:PM

(24نیوز)مری اور گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری سے موسم سرد ہو گیا ہے ۔ ایوبیہ، نتھیا گلی، شانگلہ گلی اور باڑیاں میں بارش اور برفباری سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔برف کے گالے برسنے سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وہیں مقامی افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ہنزہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری سے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ میں آئندہ تین روز تک برفباری جاری رہے گی۔ کرا چی اور دیگر شہروں میں بھی با رش اور ہلکی بوندا با ندی کی اطلاعا ت مو صو ل ہو ئی ہیں۔سردی بڑھنے سے خشک میو ہ جا ت کی قیمتوں میں بھی اضا فہ ہوگیا ہے۔شہری اخروٹ،میوے ،مو نگ پھلی ،چلغوزے کی خریدا ری کر تے رہے۔خشک میو ہ جا ت کی پا کستان میں پیدا وا ر ہونے کے با وجو د قیمتوں میں ہو شربا اضا فہ سا منے آ یا ہے۔

مزیدخبریں