غریب ممالک کیلئے اچھی خبر،کورونا کی سستی ویکسین تیار

Nov 23, 2020 | 19:10:PM
غریب ممالک کیلئے اچھی خبر،کورونا کی سستی ویکسین تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی کمپنی فائزر اور ماڈرنا کے بعد اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کافی سستی ہوگی جب کہ اسے اسٹورکرنا بھی آسان ہوگا اور یہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب یہ ویکسین 20 ماہ میں تیار کی گئی ہے اور عموماً اس کی تیاری میں 10 برس لگتے ہیں، اس ویکسین کی آزمائش برطانیہ اور برازیل میں 20 ہزار افراد پرکی گئی۔
 اس سے قبل امریکی دوا ساز ادارے فائزز اور جرمن دواساز ادارے بائیو این ٹیک نے مشترکہ طور پر جب کہ روسی حکومت کی اسپوتنک ویکسین سمیت ایک اور امریکی کمپنی ماڈرنا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تیار کی گئی ویکیسن کے تیسرے مرحلے کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں اور ان کی ویکسین 90 سے 95 فیصد تک موثر ہیں۔

اس ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے پر یہ 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے جب کہ برطانوی حکومت نے 100 ملین خوراکوں کا آرڈر دیا ہے جو 50 ملین افراد کے لیے کافی ہوں گی۔ویکسین کے حوالے سے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج متاثر کن ہیں تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک ہوں گے۔