معروف بالی ووڈ اداکارہ کا شادی کے 2 روزبعد اچا نک بڑا فیصلہ

Nov 23, 2020 | 19:31:PM
 معروف بالی ووڈ اداکارہ کا شادی کے 2 روزبعد اچا نک بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اداکاری کو خیر باد کہنے وا لی بالی ووڈ سٹار ثناء خان کا شادی کے بعد اچا نک بڑا فیصلہ، نام تبدیل کرتے ہوئے اب ‘’سید ثناخان” رکھ لیا ۔انہوں نے اپنے شوہر مفتی انس سید کے ساتھ سرخ عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق مشہور بھارتی ادا کا رہ ثناء خان نے کچھ عرصہ قبل اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ان کی دو روز قبل مفتی انس سید کیساتھ شادی انجام پائی تھی۔دونوں کی شادی بھارتی شہر سورت میں انجام پائی جس میں دونوں خاندانوں نے شرکت کی۔ ثناء خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں شوہر نے سفید پاجامہ کرتا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ دلہن نے سرخ لباس پہنا۔اس موقع پر انہوں نے ہاتھوں پر مہندی اور ڈھیر سارے زیور بھی پہنے ہوئے ہیں۔ ثناء خان نے لکھا ہے کہ اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے پیار کیا، اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے نکاح کیا، اللہ ہمیں اس دنیا میں ایک بنائے رکھے اور ہمیں جنت میں پھر سے ملائے۔اس سے پہلے ثناءخان کی سفید رنگ کے جوڑے میں مفتی انس سید کے ساتھ ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس میں وہ نکاح کا کیک کاٹتی بھی نظر آئیں۔ثنا نے اپنے انسٹاگرام وال سے سبھی پرانی فلموں سے متعلق اور بولڈ تصویروں والی پو سٹیں ہٹا دی ہیں لیکن اب وہ اپنے تازہ ویڈیو پر بھی صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔خیال رہے کہ ثناءخان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے ماضی کو بھلانے کی کوشش میں تمام تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دی تھیں۔ اب انہوں نے خود کو بالکل بدل لیا ہے۔جس کا اظہار ان کی نئی وا ئرل ویڈیوز میں ہو رہا ہے۔