معاوضہ عدم ادائیگی کیس ،ہائیکورٹ نے متاثرین کے گھر گرانے سے روک دیا

Nov 23, 2020 | 19:51:PM
معاوضہ عدم ادائیگی کیس ،ہائیکورٹ نے متاثرین کے گھر گرانے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے مختلف سیکٹرز کے متاثرین کو معاوضہ کی عدم ادائیگی کے کیس میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کو متاثرین کے گھر گرانے اور ان کےخلاف کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سنیاری سندھوری گاؤں کے رہائشیوں کی عدم ادائیگی معاوضہ کےخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کو پٹیشنرز کےخلاف کارروائی سے روک دیا اور اسی نوعیت کے دیگر کیسز کے ساتھ یکجا کر کے 27 نومبر کو ایک ساتھ سماعت کرنے کا حکم دیا۔