نوازشریف کی والدہ کا انتقال، ن لیگ نے تمام سرگرمیاں معطل کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)میاں نوازشریف اورشہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اخترکے انتقال پرمسلم لیگ ن نے تمام سرگرمیاں معطل کردیں، ملتان جلسے میں شرکت کافیصلہ بھی تدفین کے بعد ہوگا، بیگم شمیم اخترکی نمازجنازہ کے معاملات ابھی تک طے نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بیگم شمیم اخترکے انتقال پر مسلم لیگ ن کی جانب سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئیں،بہاولپوراورمظفرگڑھ میں ہونے والے ورکرزکنونشنزملتوی کردئیے گئے، ملتان جلسے میں شرکت کا فیصلہ بیگم شمیم اخترکی تدفین کے بعدہوگا،لندن میں بیگم شمیم اخترکی نمازجنازہ کے معاملات ابھی تک طے نہیں ہوئے، فیملی کی طرف سے جنازے کے وقت کااعلان نہیں کیاگیا۔
بیگم شمیم اخترچندروزسے شدیدعلیل تھیں، گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تونوازشریف ان کےساتھ ہی تھے، نوازشریف کی والدہ نے ان کے ہاتھوں میں دم توڑا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے میاں نوازشریف کوٹیلیفون کیااوران کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا، مولانا فضل الرحمان نے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعابھی کی۔
ادھرجاتی امرا میں مریم نوازسے ان کی دادی کے انتقال پرتعزیت کیلئے لیگی رہنماؤں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے، لاہورمیں بیگم شمیم اخترکے جنازہ اورتدفین کی ذمہ داریاں عطااللہ تارڑکے سپردکردی گئیں، بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان لانے کیلئے شریف فیملی نے تین ایئرلائنزسے رابطہ کیاہے۔