ٹاپ 20ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب

Nov 23, 2020 | 20:15:PM

(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس آفسز سے ٹاپ 20ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایف بی آر کی جانب سے بڑے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے ۔ان احکامات کے بعد ملک بھر میں فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے اور فہرستیں مرتب کرکے ایف بی آر ہیڈکوارٹرارسال کی جائیں گی۔یا د رہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے کی شرح ایشیائی مما لک میں سب سے زیا دہ ہے،جبکہ یو رپی مما لک میں ٹیکس ادا کرنیوالے شہریوں کی شر ح سب سے زیادہ ہے۔ٹیکس نا دہندگان کی وجہ سے حکومت کو مالی معا ملا ت چلا نے میں مشکلا ت در پیش ہو تی ہیں۔فیڈرل بو ر ڈ آ ف ریونیو کی جانب سے تما م ریجنل آفسز کو ہدا یا ت جا ری کی گئی ہیں کہ ٹیکس ڈیفا لٹرز کے گر د گھیرا تنگ کیا جا ئے۔

مزیدخبریں