کل پیشی....زرداری کی حالت بگڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت بگڑنے پر کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔طبی بنیادوں پر منگل کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت بگڑنے پر کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیاہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں عبوری درخواست ضمانت میں آصف زرداری کی جانب سے کل ہونے والی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے،طبیعت بگڑنے پر 22 نومبر کو دوبارہ ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر کل حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری کے میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت پر سماعت کل ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کریں گے۔