کاون ہاتھی چند روز کا مہمان ، سینیٹر فیصل جاوید اور بچے جذباتی ہو گئے

Nov 23, 2020 | 21:23:PM

(24نیوز)اسلام آبادکے کاون ہاتھی کو 29 نومبر کو کمبوڈیا بھیجا جائے گا،اس سلسلے میں کاون کےلئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا،ملک امین اسلم کاکہنا تھا کہ کاون کی بہتری کےلئے مشکل فیصلہ کرنا پڑا، سینیٹر فیصل جاوید اور بچے کاون کے جانے پرجذباتی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے چڑیا گھر کا کاون ہاتھی بس چند روز کا مہمان رہ گیا، کاون ہاتھی کی کمبوڈیا روانگی سے قبل مرغزار چڑیا گھر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں موسیقی کا تڑکا بھی لگا۔


تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کاون کی بہتری کےلئے فیصلہ کیا،سب کو خوشیاں بانٹنے والا کاون 29 نومبرکوکمبوڈیا بھیجا جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا جذباتی لمحات ہیں بچپن سے اس ہاتھی کو دیکھا ہے اس کے جانے کا دکھ ہوگا۔اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کی سائنٹیفک کمیٹی کے ہیڈڈاکٹر زیڈ بی مرزا فیئر ویل تقریر کے دوران روپڑے،حکومت سے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے بولے کاون کےلئے روز رات کو روتا ہوں یہ فیصلہ صحیح نہیں۔


تقریب میں آئے بچے کاون کی مستیوں سے محظوظ ہوتے رہے کہا کاون کو بہت زیادہ یاد کریں گے،مرغزارچڑیا گھرمیں کاون ہاتھی کے گھرکی حفاظتی جالیاں اب ختم کردی گئی ہیں، جس سے کاون کی خوشی کاٹھکانہ نہیں رہااوروہ اپنی موج مستیوں سے سب کو اپنی جانب متوجہ کرتا رہا۔

مزیدخبریں