تمام رکاوٹوں کے باوجود پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام رکاوٹوں، پابندیوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب رہا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ پہلے دہشتگردی الرٹس اور پھر کورونا سے لوگوں کو ڈرایا گیاپھرپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی،پورے صوبہ سے آنے والے قافلوں کے راستے جگہ جگہ ناکے لگا کر بند کئے گئے۔پی ڈی ایم کے رہنما نے کہا کہ اتنا بڑا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام مسلط شدہ حکومت سے تنگ ہیں۔