نواز شریف کوکسی صورت پاکستان واپس نہیں آنا چاہئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوکسی صورت پاکستان واپس نہیں آنا چاہئے، یہ لوگ ان کے خون کے پیاسے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رکنے والی، یہ انشا اللہ کامیاب ہوگی۔ میرے پرسنل دکھ سے زیادہ میاں صاحب کے پرسنل دکھ سے زیادہ پاکستان کے22 کروڑعوام زیادہ مقدم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ بغض اورانتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ نوازشریف واپس آکران ظالموں کی تحویل میں اپنی زندگی دوبارہ دےدیں، جنہیں انتقام کے علاوہ کوئی چیزنظرنہیں آتی۔نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ نوازشریف کوکسی صورت پاکستان واپس نہیں آنا چاہئے، یہ لوگ ان کے خون کے پیاسے ہیں،عمران خان اورنیب کی حراست میں ان کی زندگی کوجوسنگین خطرات لاحق ہوئے تھے اس کا حساب لینا ابھی باقی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کوپتہ تھا کہ موبائل فون سروسزبند ہیں اورانہیں خبرتھی کہ میری دادی فوت ہوچکی ہیں لیکن انہیں جلسے کے سٹیج تک یہ خبرمجھ تک پہنچانے کی توفیق نہیں ہوئی، سیاست اپنی جگہ لیکن انسانیت بھی کوئی چیزہوتی ہے۔