بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اہم عہدے پر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان میں پہلی بار خاتون افسرکو اے ایس پی کوئٹہ کینٹ تعینات کردیا گیا ہے۔پری گل پی ایس پی افسر بننے والی صوبے کی پہلی خاتون بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر پری گل ترین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کوئٹہ کینٹ تعینات کردیا گیا۔
پری گل ترین کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے اور وہ سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان پاس کرکے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں شامل ہونے والی صوبے کی پہلی خاتون بھی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں کسی خاتون کو بھی پولیس میں اہم عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا ہے۔پری گل ترین پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں شامل ہونے والی صوبے کی پہلی خاتون بھی ہیں۔