ہیروں ،سو نے سے بنی صا بن کی ٹکیہ،قیمت 2800 ڈالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لبنان میں روایتی طریقے پر صابن بنانے والی کمپنی 500 سال سے بہت مہنگے صابن کے علاوہ جلد کی حفاظت کرنے والی مہنگی مصنوعات فروخت کررہی ہے۔ یہ کمپنی ایک خاندان کی ملکیت ہے۔یہ مصنوعات ہر جگہ دستیاب فروخت نہیں بلکہ صرف دبئی اور متحدہ عرب امارات کی چند ایک دکانوں پر فروخت کی جاتی ہیں، جہاں ہر چیز بے حد مہنگی اور انتہائی مالدار طبقے کیلئے ہوتی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس کمپنی کے سربراہ عامر حسن ایک صابن کی چھوٹی سی ٹکیہ دکھاتے ہوئے اس کی قیمت بتارہے ہیں جو 2800 ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے بنتے ہیں۔ اس صابن کی تیاری میں سونے کے باریک ذرّات کے علاوہ ’ہیرے کا سفوف‘ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 2015 میں بھی بی بی سی نیوز پر اس صابن کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ چلائی جاچکی ہے۔اس کی تیاری میں ’زیتون کا خالص تیل، اصلی شہد، عود اور کھجور کے رس کے علاوہ علاوہ سونے کے باریک ذرّات اور اصلی ہیروں کا سفوف بھی شامل کیے جاتے ہیں جو اس کی قیمت کو آسمان پر پہنچانے کا باعث ہیں۔یہ تو معلوم نہیں کہ یہ صابن دکانوں پر بھی فروخت کیا جاتا ہے یا نہیں لیکن اس کے بارے میں جتنی بھی تفصیلات دستیاب ہیں، انہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ صرف مخصوص گاہکوں کی فرمائش پر ہی تیار کیا جاتا ہوگا۔ہر ٹکیہ میں اصلی ہیروں کے چند گرام سفوف کے علاوہ 24 قیراط سونے کے 17 گرام جتنے باریک ذرّات بھی شامل ہوتے ہیں۔ جب یہ ٹکیہ تیار ہوجاتی ہے تو اسے ایک خوبصورت اور جاذبِ نظر پائوچ میں بند کرنے کے بعد اس پر خریدار کے نام کی دیدہ زیب خطاطی کی جاتی ہے۔اس صابن کا نام ”خان الصابون“ (صابنوں کا سردار) ہے ۔