بھارتی کرکٹر نے پاکستان کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Nov 23, 2020 | 22:35:PM
بھارتی کرکٹر نے پاکستان کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ 2007 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بال آئوٹ قانون سے واقف نہیں تھا، بھارتی ٹیم نے اس کی تیاری کررکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے 2007 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کپتان نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وہ بال آئوٹ قانون کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔بال آئوٹ کے دوران انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کے بولرز کو مکمل رن اپ کرنا چاہئے یا آدھا رن اپ کرنا چاہئے۔
سابق بھارتی بولرنے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے برعکس ہم اس کے لئےے پوری طرح تیار تھے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، بھارت نے بال آئوٹ جیتا اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب رابن اتھپا کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل ہم وارم اپ کے بعد کوئی کھیل کھیلتے تھے، اس دوران پرساد نے فٹ بال کھیلنے کے بجائے بال آئوٹ کھیلنے کا مشورہ دیا، بیٹسمینوں میں روہت شرما او سہواگ اکثر آئوٹ ہوجاتے تھے۔
رابن اتھپا نے بتایا کہ جب پاکستان کے خلاف میچ برابر رہا تو ہم بہت پرجوش تھے، ہمیں خوشی تھی کہ ایک وقت ہم تقریباً میچ ہار گئے تھے اور آخر تک ہم اسے برابر کرنے میں کامیاب رہے۔