بھارتی ڈاکٹروں کا کارنامہ، جاگتے مریض کی اوپن برین سرجری کردی

Nov 23, 2020 | 23:50:PM

(24 نیوز)بھارت میں ڈاکٹروں نے جاگتے مریض کی اوپن برین سرجری کرکے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔
خلیجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ڈاکٹروں نے جاگتے میں مریض کی اوپن برین سرجری کر کے ہر شخص کو حیرت میں ڈال دیا، رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھیرا پردیش کے 33 ویراپرساد کے دماغ میں ٹیومر تھا اور مریض کو آپریشن کے دوران جگائے رکھنا ضروری تھا۔
رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ویراپرساد اوپن برین سرجری کے دوران لیپ ٹاپ پر انڈین رئیلٹی ٹی وی شوبگ باس اور ڈچ برٹش شو بگ برادر اور ایوٹر مودی سے لطف اندوز ہوتارہا،اس سرجری کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی جبکہ آپریشن کی تصاویر سوشل میڈیا اور مختلف چینلز پر شیئرکی گئی ہیں جن کو دیکھ کرانسان حیران ہو جاتا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہے,تاہم اسی طرح کا ایک واقعہ جنوری میںلندن میں پیش آیاتھاجہاں وائلن بجانے والے شخص کی دماغ کی سرجری کی گئی اوروہ شخص آپریشن کے دوران وائلن بجاتا رہا ۔

مزیدخبریں