افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں : آرمی چیف جنرل باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے ،افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے ملاقات کی،ذیلی کمیٹی برائے ایشیا بحرالکاہل، وسط ایشیا و عدم پھیلاﺅ کے چیئرمین امریش بابولال بیرا بھی موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگوہوئی، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں پاک امریکا دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان علاقائی شراکت داروں سے دوطرفہ روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے،پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے ۔
آرمی چیف نے کہاکہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں ،افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے،افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گریگوری ویلڈن نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام کی پاکستانی کاوشوں کو سراہا،گریگوری ویلڈن نے پاکستان کے موثر سرحدی انتظام کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا،گریگوری ویلڈن نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید وسعت کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر سے پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟بڑا خطرہ!!