کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق، 315 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق،پا کستان میں موذی مرض سے اموات کی تعداد 28 ہزار 668 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 510 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 556، سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 644، بلوچستان میں 33 ہزار 453، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 408، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 506 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 637 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 332 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 38 ہزار 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 26 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 2 افراد کاڈینگی کے باعث انتقال ۔۔پنجاب میں مزید 92 مریض ہسپتال دا خل