(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف قا نو ن دا ن اعتزاز احسن نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو سامنے آنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کلپ کے سورس کو دیکھنا ہوگا، اگر شریف خاندان سورس ہے تو ان کی تاریخ دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ کیلبری فونٹ اور قطری خط کو بھی دیکھنا ہوگا۔ آڈیو کلپ کیسے وقت پر جاری کی گئی اس کو بھی دیکھنا ہوگا، یہ چیز بھی دیکھنی ہوگی کہ ثاقب نثار تو نواز شریف کا کیس سننے والے بینچ میں ہی نہیں تھے۔
اعتزاز احسن نے مزید بتا یا کہ جب بھی کیس کی تاریخ آتی ہے تو کچھ نہ کچھ جاری کردیا جاتا ہے، آج پتہ چلا کہ انہوں نے 16 مرتبہ کیس کو التوا کا شکار کیا۔ ثاقب نثار جو تقریر کر رہے ہیں اسی کے الفاظ آڈیو میں آئے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مبینہ آڈیو سے متعلق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا اہم بیان