(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی ہے،اس مذموم مہم کے پیچھے سارے کردار سامنے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے بیان کو درست ثابت کرنے کےلیے ایک ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔
فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، ویڈیو کے آخر میں جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی وائرل ہونے والی مبینہ آڈیو بھی شامل کی گئی ہے۔
ویڈیو میں سابق چیف جسٹس کی تقریر میں شامل چند الفاظ ان کی مبینہ آڈیو میں بھی شامل ہیں، جس سے امکان ظاہرکیا گیا ہےکہ مبینہ طور پر وائرل شدہ آڈیو ایڈٹ کی گئی ہے اور اس کے الفاظ مذکورہ ویڈیو سے لیےگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ لگتا ہے ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی، اس مذموم مہم کے پیچھے سارے کردار سامنے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اس معاملے میں عدالتیں نرم رویہ اختیار نہیں کریں گی اور اس توہین آمیز مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،
دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردیدکردی ہے،ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی فتح کا جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔۔فواد چودھری