بیوی سے ناراض شوہر کی فائرنگ۔۔۔اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

Nov 23, 2021 | 09:33:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)اوکاڑہ کے  نواحی گائوں میں بیوی سے ناراضگی پر  باپ نے فائرنگ کرکے اپنے ہی ڈیرھ سالہ بیٹے کو قتل کردیا  اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 25 ٹو آر میں پیش آیا۔ ملزم مقصود اور اسکی بیوی صباء کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی جس کی بنا پر  صباء  اپنے والدین کے گھر چل گئی۔وقوعہ کے وقت مقصود بیوی کو منانے سسرال گیا جہاں بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ۔

واضح رہے بیوی کے ساتھ نہ آنے  پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنےہی  ڈیڑھ سالہ بیٹے صارم کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےمزید قانونی کارروائی جاری ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:    لاہور میں باپ بیٹا قتل۔۔

مزیدخبریں