زیر حراست ملزمہ پر خاتون کا تشدد۔۔ لیڈی کانسٹیبل ویڈیو بناتی رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب کے شہر قصور میں زیر حراست ملزمہ کو خاتون نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ لیڈی کانسٹیبل ویڈیو بنانے میں مصروف رہی۔
ملزمہ پر خاتون کے تشددکےواقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے تفتیشی افسر، لیڈی کانسٹیبل اور تشدد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔تفتیشی انسپکٹر اور لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ڈی پی او قصور کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزموں پر تشدد کرنےوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے سرعام ٹیکسی ڈرائیور کی درگت بنادی۔ویڈیو وائرل